ملک میں کورونا سے مزید 83 افراد جان کی بازی ہارگئے جب کہ 9 ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 50170 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5234 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 83 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں 9 ماہ بعد کورونا کے ایک روز میں 5234 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس سے قبل گزشتہ سال کورونا کی پہلی لہر کے دوران 20 جون کو ایک دن میں کورونا کے 6604 کیسز سامنے آئے تھے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.43 فیصد رہی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14613 ہوگئی اور مجموعی کیسز 6 لاکھ 78165 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 56347 ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1931 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 607205 ہوگئی ہے۔
صوبوں کی صورتحال
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 265917 ہوگئی ہے جب کہ 4504 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 225953 ہے اور 6485 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19610 اور ہلاکتیں 209 ہوچکی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 89255 اور 2382 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 12984 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 358 افراد انتقال کرگئے۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5045 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 59401 ہے اور اب تک 572 مریض انتقال کرچکے ہیں۔