خلائی مخلوق کو ملا دنیا سے برائی کے خاتمے کا مشن، مارولز کے سب سپر ہیروز آئیں گے ایک ساتھ اور کریں گے دنیا کو پاک، فلم ایٹرنلز کا آخری ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
فلم 5 نومبر کو ریلیز کی جائے گی جبکہ فلم میں پاکستان کے کمیل نانجیانی بھی سپر ہیرو کا کردار ادا کرنے والے پاکستانی ہوں گے۔
فلم کی کاسٹ میں کمیل نانجیانی کے علاوہ ہالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارائیں انجلینا جولی اور سلمیٰ ہائیک شامل ہیں۔
سپر ہیروز کی اس فلم کو بنانے میں 200 ملین ڈالرز کی لاگت آئی ہے۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے کُمیل نانجیانی ہالی وڈ میں سپر ہیرو کا کردار ادا کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔
صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پیدا ہونے والے کمیل ایٹرنل میں سپر ہیرو کا کردار میں نظر آئیں گے۔ وہ امریکا میں کئی سیریز اور فلموں میں مرکزی کردار نبھا چکے ہیں۔
فلم کے پہلے ٹریلر میں فلم کے لافانی کرداروں کو سپر ہیومن پاورز کے ذریعے ایک اسپیس شپ میں ساحل سمندر کی جانب جاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔