بھارتی شہر بنگلورو میں جانوروں کے ذبح اور گوشت کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی۔
بھارتی میڈیاکے مطابق یہ پابندی بنگلورو کی مقامی تنظیم کی جانب سے عائد کی گئی ہے جو صرف 31 اگست کو گنیش چترتھی کے تہوار کے موقع پر لگائی گئی ہے۔
اس سلسلے میں بروہت بنگلورو ماہانگارا پالک (بی بی ایم پی) کی جانب سے ایک سرکلر بھی جاری کیا گیا ہے جس میں 31 اگست کو جانوروں کو ذبح کرنے اور گوشت کی فروخت پر پابندی کا حکم دیا گیا ہے۔
سرکلر میں کہا گیا ہےکہ یہ پابندی بی بی ایم پی کی حدود میں عائد کی گئی ہے۔
سرکلر میں جوائنٹ ڈائریکٹر اینیمل کو اطلاع دی گئی ہےکہ 31 اگست کو تہوار کے روز جانوروں کے ذبح اور اسٹالوں پر گوشت کی فروخت پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔
اس سے قبل بھی بنگلورو میں رواں ماہ کے آغاز پر بھی ایک تہوار کے روز جانوروں کے ذبح اور گوشت کی فروخت پر پابندی عائد کی گئی تھی۔