کراچی میں کل سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق سندھ میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جب کہ کراچی میں کل سے دن میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے، 7 اکتوبر تک درجہ حرارت 35 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے۔
جواد میمن نے کہاکہ ممبئی اور مہاراشٹرا میں بالائی سطح پرسرکولیشن بنی ہے، کراچی میں سمندری ہوائیں دن میں متاثر ہوسکتی ہیں، شمالی پہاڑی سلسلوں میں کمزور مغربی ہواؤں کا سسٹم موجودہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کہنا تھاکہ سندھ میں موسم سرما کا آغاز نومبر کے وسط سے ہوسکتاہے اور رواں موسم سرما میں سردی کی شدت بھی زائد رہ سکتی ہے۔