پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ایک روزہ میچ میں 102 رنز سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق چوتھے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 334 رنز بنائے ، کپتنان بابر اعظم نے 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، آغا سلمان نے 58 رنز بنائے ۔
335 رنز ہدف کے تعاقب میں پوری نیوزی لینڈ کی ٹیم 43.4 اوورز میں 232 رنز پر آئوٹ ہوگئی،پاکستان کی جانب سے اسامہ میر نے 4، محمد وسیم نے 3، حارث رئوف نے 2 اور شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔