آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ میں کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔
مسلم باغ کلیئرنس آپریشن میں شہری سمیت 7 جوان شہید ہوئے جبکہ کلیئرنس آپریشن میں خاتون سمیت 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔
پاک فوج نے کلیئرنس آپریشن کے دوران کمپاؤنڈ میں موجود تمام 6 دہشتگرد ہلاک کر دیے ہیں، آپریشن 12 مئی کی شام دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرنے کے بعد شروع ہوا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پیچیدہ کلیئرنس آپریشن میں یرغمالیوں کو بحفاظت بچانا شامل تھا،اس آپریشن میں رہائشی عمارت سے خاندانوں کو بچانا بھی مقصود تھا۔
دہشت گردوں نے اپنے خوفناک حملے سے بچوں کو بھی نہ بخشا، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد اسلحے سے لیس تھے، اسپانسرز کو بے نقاب کرنے کے لیے آپریشن جاری رہے گا۔