بلوچستان حکومت نے ضمنی بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اتحادی جماعتوں سے صلاح و مشورے شروع کردیے جب کہ ضمنی بجٹ پر وہ اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق ضمنی بجٹ صرف ترقیاتی سیکٹر میں پیش کیا جائے گا جب کہ پی ایس ڈی پی سے کچھ اسکیمیں نکال کر نئی اسکیمیں شامل کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمنی بجٹ جلد ہی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا اور کابینہ میں منظوری کے بعد اسے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔