پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 225 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 225 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 39 ہزار 531 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی۔
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے اور شیئرز کے کاروبار میں اضافہ ہوا ہے۔
مارکیٹ کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 9,237,340 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 685,000,590 بنتی ہے۔
گزشتہ ہفتے کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈٰیکس 62 پوائنٹس کے اضافے پر بند ہوا تھا جب کہ اس سے قبل گزشتہ تین روز تک مارکیٹ میں مسلسل مندی رہی تھی۔