توشہ خانہ نیاریفرنس بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ نئی تحقیقات میں ریمانڈ پر سماعت آج ہو گی،ملزموں کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا جائے گا۔
نیب ٹیم کی جانب سے آج ملزموں کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی،ملزموں کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ میں 22 جولائی کو توسیع کی گئی تھی،بانی پی ٹی آئی کے وکلاء ظہیر عباس چوہدری اور سلمان صفدر عدالت پیش ہوں گے۔
نیب ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون اور اسپیشل پراسیکیوٹر بیرسٹر عمر مجید کی سربراہی میں عدالت پیش ہو گی،نیب ٹیم ملزمان کی تفتیش سے متعلق پیش رفت رپورٹ عدالت پیش کر گی،توشہ خانہ نئے ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ کریں گے۔