پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی،100 انڈیکس نے پہلی بار 86 ہزار 275 پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی۔
دوران کاروبار 100انڈیکس میں 611 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس 86 ہزار 275 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 753.68 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 85663.97 پوائنٹس پر بند ہوا جو اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ کی بلندترین سطح ہے۔ واضح رہے کہ 100 انڈیکس اکتوبر کے چھ کاروباری دنوں میں 4600 پوائنٹس بڑھ چکا ہے۔
گزشتہ روز مجموعی طور پر 444 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،193 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،192 کی قیمتوں میں کمی اور 61 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کو ئی ردوبدل نہیں ہوا۔
کاروباری سرگرمیوں کے دوران 506.56 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 33.049 ارب روپے تھی،کے ایس ای 30 انڈیکس 243.69 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 27441.12 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 421 پوائنٹس کی کمی کے بعد 130289.80 پوائنٹس پر بند ہوا۔