عراق جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے ایک اہم اعلان سامنے آیا ہے جس کے تحت عراقی حکومت نے زیارت کے خواہشمند افراد کے لیے نئے قواعد و ضوابط متعارف کرائے ہیں۔ ان ہدایات کے مطابق اب 50 سال سے کم عمر کے اکیلے مرد زائرین کو زیارت ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔
وزارت مذہبی امور کے سیکشن افسر برائے زیارات، مجاہد علی خان نے اس حوالے سے باضابطہ سرکلر جاری کر دیا ہے۔ سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ عراقی حکام کی جانب سے زیارت ویزہ کے سلسلے میں نئی پالیسی نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت عمر کی حد مقرر کر دی گئی ہے تاکہ زائرین کی آمد و رفت کو منظم کیا جا سکے۔
افسر کے مطابق 50 سال سے کم عمر مرد اگر اکیلے درخواست دیتے ہیں تو ان کی درخواست مسترد کر دی جائے گی۔ تاہم اگر یہی مرد اپنے اہل خانہ کے ساتھ درخواست دیں گے تو انہیں زیارت ویزہ جاری کر دیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد زائرین کے سفر کو محفوظ اور باضابطہ بنانا ہے۔