بگ باس سیزن 11 کے فائنل تک پہچنے والی حنا خان نے بالی ووڈ میں دھماکے دار انٹری دیدی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس سیزن 11 سے شہرت پانے والی حنا خان چھوٹی اسکرین کے بعد اب بڑی اسکرین پر بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ حنا بہت جلد ایک فلم کی شوٹنگ شروع کر رہی ہیں جس میں وہ ایک خود مختار لڑکی کا کردار ادا کریں گی۔
حنا خان نے بھی بالی ووڈ میں ڈیبیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میری فلم کی کہانی ایک خاتون کردار کے گرد گھومتی ہے جب کہ مجھے جان کر خوشی ہوئی کہ یہ فلم ایک خاص وقت اور مقام سے بھی تعلق رکھتی ہے جہاں ہم شہری زندگی کے ہنگاموں اور افراتفری سے دور رہیں گے۔ میں اس نئے میڈیم میں کام کرنے کے بارے میں بہت پرجوش ہوں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اداکارہ حنا خان نے سلمان خان کی آفر ٹھکرا دی
واضح رہے کہ حسین خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی 90 کی دہائی میں کشمیر میں پیش آنے واقعے پر مبنی ہے جس میں لیجنڈ اداکارہ فریدہ جلال اداکارہ کی دادی کا کردار نبھا رہی ہیں ۔