وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کے لیے ایک نعمت ہے۔ چین کےتعاون سےگوادربڑاتجارتی مرکزبن گیا ہے ۔
وزیراعظم عمران خان نے یہ بات چین پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے ظہرانے میں شرکت کے موقع پر تقریب سے خطاب میں کی ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک منصوبوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ رہےہیں ۔ سی پیک منصوبوں کی مکمل حمایت کرتےہیں۔
عمران خان نے کہا سی پیک منصوبہ پاکستان کے لیے ایک نعمت ہے۔ سی پیک پر پورا پاکستان متفق ہے، سی پیک کی بدولت دیگر ملک پاکستان میں سرمایہ کاری کا سوچ رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ پاک چین دوستی سے متعلق فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔ خطے کا امن افغانستان میں استحکام سے جڑا ہے۔ بھارت کے ساتھ بھی اچھے تعلقات چاہتےہیں۔
پاک چین دوستی کےحوالے سے ایسوسی ایشن کی کوششوں کا معترف ہوں۔ سی پیک منصوبہ بیلٹ اینڈ روڈ کی صورت میں پاکستان کےلیے اہم ہے۔ چین کےتعاون سے گوادر بڑا تجارتی مرکز بن گیا ہے ۔
انہوں نے کہا چین دنیا میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معاشی قوت ہے۔ چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کی مختلف جہتیں ہیں۔ غربت میں کمی کے پروگرام کے لیے چین کا تعاون حاصل ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان خطے میں استحکام اور امن کے لیے کوشاں ہے ۔