عدالت نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں گرفتار ملزم ٹی وی اینکر شاہد مسعود کو اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود کوجسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرعدالت لایاگیا،جہں سابق ایم ڈی پی ٹی وی کو ڈیوٹی جج انعام اللہ کے روبرو پیش کیاگیا، اس موقع پر ایف آئی اے کی جانب سے شاہد مسعود کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی گئی۔
.جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے شاہد مسعود کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے