وزیراعظم عمران خان اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
وزیراعظم عمران خان کے مدینہ منورہ پہنچنے پر گورنر مدینہ منورہ کے چیف سیکرٹری وہیب بن محمد السہلی نے ان کا استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے روضہ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی۔ وزیراعظم عمران خان نے مسجد نبوی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نوافل اور نماز عصر ادا کی۔
وزیراعظم مدینہ منورہ سے جدہ کیلئے روانہ ہوں گے، جہاں وہ او آئی سی کے سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
وزیراعظم کو دورے کی دعوت سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی ہے۔
اجلاس کا عنوان مکہ سمٹ رکھا گیا ہے، جس سے وزیراعظم خطاب کریں گے۔ اجلاس کا مقصد اسلامی دنیا کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہے۔