پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوسرے روز بھی مندی دیکھی جارہی ہے اور دو دن میں ہنڈرڈ انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس نیچے آیا ہے۔
منگل کے روز مارکیٹ میں کاروبار شروع ہوا تو انڈیکس 34471 پر ٹریڈ کررہا تھا اور ابتدائی 30 منٹ میں کوئی لین دین نہیں ہوا۔
آج سرمایہ کار مارکیٹ میں خرید کی بجائے شیئرز فروخت کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں اور خریداروں کی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبر آنے تک تا دم تحریر انڈیکس میں 181 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔