آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ چندعلاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم گجرات میں 06 اور پاراچنار میں 05 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔