کیپٹن صفدر کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے معاملے پر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی
سیشن کورٹ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
کیپٹن صفدر کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے معاملے پر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،سیشن کورٹ نے پراسیکیوشن کی کیس منتقلی کی درخواست مسترد کردی-
عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پرکیپٹن (ر)صفدر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔واضح رہے کہ کیپٹن صفدر پر کارسرکار میں مداخلت کرنے اور اشتعال انگیز تقاریر پر گرفتار کیا گیاتھا۔