اجوڑ: جمعیت علمائے اسلام ف (جے یو آئی ) کے رہنما مولانا مفتی سلطان محمد نامعلوم مسلح افراد کے قاتلانہ حملے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مولانا مفتی سلطان محمد گزشتہ روز نمازے فجر کے لئے جاتے ہوئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔
جے یو آئی کے زخمی رہنما کو انتہائی حساس حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال خار اور بعد ازاں انہیں بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاوراسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جاںبر نہ ہو سکے،
خیال رہے مفتی سلطان محمد جے یو آئی تحصیل ماموند کے امیر اور سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی تھے۔ مرحوم کا نمازے جنازہ آج سہ پہر تین بجے ادا کیا جائے گا۔
واضح رہے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں حزب اختلاف کی جماعتوں کا حکومت مخالف آزادی مارچ جاری ہے۔