وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی بھرپور سپورٹ سے ہم پاکستان کو ریسرچ اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں واپس لائے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی بھرپور حمایت سے ہم پاکستان کو ریسرچ اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں واپس لائےہیں،اس سال سائنس اور ٹیکنالوجی کے بجٹ میں چھ سو گنا اضافہ ہوا ہے۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ چین کے بعد روس سے وزارتی کمیشن قائم ہو رہے ہیں اب توجہ یورپی یونین اور امریکہ پر ہے جبکہ اگلے سال تک سائنس اور ٹیکنالوجی کےبجٹ میں ہزار گنا اضافے کی کوشش کروں گا۔