اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 618 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 27 ہزار 474 تک پہنچ گئی.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,637 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 24 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس کے 7 ہزار 756 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 221 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 175، پنجاب میں 191، بلوچستان 24، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔
سندھ میں کورونا کے اب تک 9،691 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 10 ہزار 471، خیبرپختونخوا 4,327، بلوچستان 1,876، اسلام آباد 609، آزاد کشمیر 79 اورگلگت بلتستان میں 421 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 163 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 12 ہزار 982 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کُل 2 لاکھ 70 ہزار 25 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں رپورٹ ہوا جس کے ایک ماہ بعد یعنی 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی۔