وفاقی کابینہ نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں دس فیصد ایڈہاک اضافے کی تجویز مسترد کردی۔
کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے تجویز کفایت شعاری مہم کے باعث مسترد کی،
چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کو بھی ایڈہاک الاؤنس نہیں ملے گا۔
فواد چودھری نے کہا کہ ہیوی وہیکلز میں کسٹم ڈیوٹی ہٹائی گئی، ہزار سی سی کی گاڑیوں کے پارٹس پربھی ڈیوٹی کم کی ہے جس سےقیمتوں میں کمی ہوگی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کرمنل جسٹس سسٹم میں تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں اور اس پر طویل مشاورت ہوئی ہے، کرمنل لاء ریفارمز پر طویل بریفنگ بھی دی گئی ہے، وزیراعظم کا ایجنڈا ہے کہ قانون کو پاکستان میں بہتر کرنا ہے۔
خیال رہے کہ وزارتِ پارلیمانی امور نے ارکان کے ایڈہاک الاؤنس میں دس فیصد اضافے کی تجویز پیش کی تھی۔