پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 414 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید706کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 71 ہزار28ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں49ہزار486کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد رہی۔