سندھ حکومت کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے اسکولوں اور کالجوں میں 22 سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔اس سے قبل خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا جاچکا ہے۔
خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں 22 سے 31 دسمبر تک جبکہ پہاڑی علاقوں کے اسکولز اور کالجز میں 22 دسمبر سے 28 فروری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔
بلوچستان کے سرد علاقوں میں 15 دسمبر سے ڈھائی ماہ کی تعطیلات کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ پنجاب میں 24 سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔