ترکی اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کو کئی گھنٹے گزر چکے ہیں اور کئی عمارتیں منہدم ہوجانے کی وجہ سے متعدد افراد ملبے تلے تاحال پھنسے ہیں لیکن پھر بھی امید کی کرن اب بھی باقی ہے۔
ہزاروں تباہ شدہ مکانات کے ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جس دوران ایسے بھی افراد کو ملبے سے نکالا جارہا ہے، جو کئی گھنٹوں سے پھنسے ہوئے ہیں۔
ترکیہ کی امدادی ٹیموں نے کھرمان مرعش میں سوگھنٹے گذرنے کے بعد ملبے کے نیچے سے ایک شخص کو نکالنے میں کامیاب ہوگئیں۔
امدادی ٹیموں نے زلزلے کے بانوے گھنٹے بعد 65 سالہ خدیجہ اوزجلبی اور ان کی بیٹی 33 سالہ مہربان سلطان کو ملبے کے نیچے سے زندہ بچانے میں کامیاب ہوئیں۔