سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہونے والے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔
کولمبو میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا لیےتھے۔
کھیل کے دوسرے روز کا آغاز پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور بابر اعظم نے کیا تاہم بارش سے قبل پاکستان ٹیم نے سری لنکا کے 21 رنز کا خسارہ پورا کرلیا جس کے بعد اب پاکستان کو میزبان ٹیم پر 12 رنز کی برتری حاصل ہے۔
عبد اللہ شفیق 87 اور بابر اعظم 28 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
سری لنکا کی پہلی اننگز
گزشتہ روز سری لنکا کے کپتان دیموتھ کرونا رتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا اور پوری لنکن ٹیم 166 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔
سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا 57 اور دنیش چندیمل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 اور نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ شاہین آفریدی کے حصے میں آئی اور دو کھلاڑیوں کو شان مسعود نے رن آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے، پاکستان نے گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔