سابق وزیراعظم نوازشریف آج شام لاہور پہنچیں گے، وہ مری سے روانہ ہوگئے ہیں اور کل سے اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آج مری سے لاہور کے لئے روانہ ہو گئے ہیں، اور اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
نوازشریف سابق وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے طارق فضل چوہدری کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کی۔
لیگی قائد آج شام کو جاتی امر پہنچیں گے جہاں ان سے اہم رہنماوں کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف کل سے باقاعدہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیں گے۔
واضح رہے کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس پہنچے تھے اور وطن واپسی کے دو روز بعد ہی مری چلے گئے تھے۔