انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے کی کمی ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے کمی ہوگئی، اور انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 284.25 روپے ہوگئی۔
جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم ہے اور 285.50 روپے پر ڈالر کی فروخت جاری ہے۔
دوسری جانب اسٹاک ایکس چینج میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، اور 100 انڈیکس 212 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 700 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 44 پیسے کمی کے بعد ڈالر 284 روپے 52 پیسے پر بند ہوا تھا۔