چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور میئر حیدرآباد کاشف شورو نے ملاقات کی، جس میں دونوں شہروں کی سیاسی اور انتظامی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران شہری معاملات اور بلدیاتی امور سے متعلق پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
ملاقات میں کراچی اور حیدرآباد میں جاری عوامی ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، جبکہ شہری سہولیات کی بہتری اور بلدیاتی نظام کی مؤثر کارکردگی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ دونوں میئرز نے اپنے اپنے شہروں میں جاری منصوبوں کی تفصیلات سے چیئرمین پیپلز پارٹی کو آگاہ کیا۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر نجمی عالم اور وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی شعبۂ خواتین کی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں، جہاں تنظیمی اور حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔