پاسدارانِ انقلابِ اسلامی (آئی آر جی سی) نے بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کو نیا ترجمان مقرر کر دیا ہے، جس کا باضابطہ اعلان سرکاری اعلامیے کے ذریعے کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حسین محبی کو شہید بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی کی جگہ اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے، جو گزشتہ ماہ امریکی اور اسرائیلی فضائی حملے میں جان کی بازی ہار گئے تھے۔
اعلامیے کے مطابق حسین محبی کی تقرری کا حکم سپریم لیڈر کے نمائندے برائے پاسدارانِ انقلاب عبداللہ حاجی صادقی کی جانب سے جاری کیا گیا، جس کے بعد انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی 2024 سے پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور اپنی ذمہ داریوں کو انجام دے رہے تھے۔