اسلام آباد: ملک کی موجودہ صورتحال اور بھارتی جارحیت اور اس کے نتیجے میں پاکستان کی حکمت عملی پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا جس کے دوران اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
اپوزیشن جماعتوں کے پرزور مطالبے پر حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا جو آج 3 بجے ہوگا۔
مشترکہ اجلاس میں بھارتی جارحیت پر بحث کے بعد متفقہ قرارداد منظور کی جائے گی اور اراکین کی جانب سےمتحد ہو کر بھارت کو دوٹوک پیغام دیا جائے گا جب کہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی بھی شرکت کا امکان ہے۔