ملک بھر میں رات 12 بجے تک تمام فلائٹ آپریشن معطل-

اسلام آباد: پاک بھارت کشیدگی کے باعث ملک بھر میں فضائی آپریشن رات 12 بجے تک معطل رہیں گے۔

اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان اور فیصل آباد کے ہوائی اڈوں سے پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں آج رات 12 بجے تک تمام فلائٹ آپریشن معطل رہیں گے۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی فلائٹ انکوائری کے مطابق ہوائی اڈے سے کوئی پرواز تاحال روانہ نہیں ہوئی اور دوپہر 12 بجے تک کوئی فلائٹ نہیں ہے۔