چارسدہ میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور دو بچے جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں تنگی کے علاقہ شیخانو باڑی بند میں بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی ہے۔ ملبے تلے دب کر ماں اور دو بچے جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔
واقعے کی خبر سنتے ہی بچوں کی دادی حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہوگئیں جس کے بعد ایک ہی گھر میں جاں بحق افراد کی تعداد چار ہوگئی۔
واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں او زخمی بچی کو جمال آباد ہری چند اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں عائشہ زوجہ ابراہیم، سلمی دختر ابراہيم، اسماعیل ولد ابراہيم شامل ہیں۔