وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے روئیت ہلال کے لئے کمیٹی قائم کردی۔
وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے روئیت ہلال کے لئے کمیٹی قائم کردی جس کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔ کمیٹی رمضان، عید الفطر، عید الضحی اورمحرم کے حوالے سے کیلنڈرتشکیل دے گی۔
کمیٹی میں جوائنٹ سائنٹفک ایڈوائزر، محکمہ موسمیات کے ماہرین، اسپارکوکے نمائندے، وقا راحمد، ندیم فیصل، ابو نسان اورغلام مرتضی بھی شامل ہیں۔ کمیٹی میں ڈاکٹر محمد طارق مسعود کنوینرہوں گے۔
اس سے قبل وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ چاند دیکھنے کے لیے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے، 10 سال کا کیلنڈر بن جائے گا تو غیر ضروری اخراجات اور تنازعات سے بچ جائیں گے جب کہ عید اوررمضان کے چاند پر 36 سے 40 لاکھ خرچ کرنا کہاں کی عقلمندی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرفوادچوہدری کے رویت ہلال سے متعلق بیان پرعلمائے کرام کی طرف سے سخت ردعمل آنا شروع ہو گیا تھا۔