سیہون شریف: زائرین کی جانب سے درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا مرکزی گیٹ توڑے جانے کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔
زائرین کی جانب سے درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا مرکزی گیٹ ٹوٹنے کی اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس اور مقامی انتظامیہ فوری طو پر پہنچی اور اس نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ سمیت علاقے کا کنٹرول اس وقت رینجرز نے سنبھال لیا ہے۔
ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس ایس پی جامشورو جاوید بلوچ سمیت علاقہ پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود ہیں جب کہ درگاہ کی انتظامیہ کے افراد بھی صورتحال کو سنبھالنے میں معاونت فراہم کر رہے ہیںَ
زائرین کی جانب سے کچھ دیر قبل حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار کا مرکزی گیٹ توڑ دیا گیا تھا۔ زائرین مرکزی گیٹ توڑنے کے بعد بڑی تعداد میں مزار کے اندر داخل ہو گئے تھے۔
حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار کو کورونا وائرس کی وجہ سے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت 6 اپریل تک کے لیے بند کیا گیا تھا لیکن آج زائرین نے مرکزی گیٹ توڑ دیا اور مزار میں داخل ہو گئے ہیں حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا عرس مبارک کل دو اپریل کو ہے جس میں شرکت کے لیے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد مزار پہ پہنچی ہے۔