پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد مودی سرکار کو سفارتی محاذ پر ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا۔ امریکا کی قیادت میں جدید ٹیکنالوجی اتحاد پیکس سیلیکا سے بھارت کا اخراج عالمی تنہائی کی واضح مثال بن گیا۔
پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد بے حس مودی کو بتدریج سفارتی محاذ پر پسپائی کا سامنا ہے۔ نام نہاد ذاتی دوستی اور ٹرمپ کی چاپلوسی کے باوجود بھارت کو ایک اور عالمی رسوائی کا سامنا کرنا پڑا، جہاں امریکا کی قیادت میں قائم جدید ٹیکنالوجی اور محفوظ سلیکون سپلائی چین کے عالمی اتحاد پیکس سیلیکا سے بھارت کو باہر نکال دیا گیا۔
بھارتی جریدے دی انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارتی اپوزیشن نے اس فیصلے پر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید سوالات اٹھائے۔ اپوزیشن رہنما جے رام رمیش کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ہاتھوں مئی میں ہونے والی عبرتناک شکست بھارت کی عالمی سطح پر رسوائی کی بڑی وجہ بنی، اور دس مئی کے بعد امریکا کی جانب سے کسی اہم اتحاد سے بھارت کا اخراج حیران کن نہیں۔
اپوزیشن نے پیکس سیلیکا سے اخراج کو مودی حکومت کی عالمی سطح پر غیر معمولی گراوٹ قرار دیا۔