پولیس کے مطابق ضلع کرک میں پولیس موبائل پر حملے کے بعد ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے، جن میں مطلوب دہشتگرد عارف عرف ڈان بھی شامل تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں حملے میں ملوث مرکزی دہشتگرد بھی مارا گیا، جبکہ علاقے میں سکیورٹی صورتحال کو مکمل طور پر کنٹرول میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے اس حملے میں 5 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے، جنہوں نے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے شرکت کی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔