اسلام آباد ہائیکورٹ نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کے خلاف درج مقدمے کے اخراج کے لئے دائر درخواست پر اعتراض دور کرنے کی ہدایت کر دی۔
مجد شعیب کی جانب سے وکلاء احمد حسن شاہ، قیصر امام اور قاسم ودود عدالت پیش ہوئے۔
عدالت نے امجد شعیب کی درخواست پر اعتراض دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک کے لئے ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ 27 فروری کو رات گئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو تھانہ رمنا اور تھانہ لوہی بھیر پولیس نے مشترکہ آپریشن میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔
اسلام آباد پولیس نے امجد شعیب کو گرفتار کرکے پہلے تھانہ رمنا میں منتقل کیا اور پھر تھانہ رمنا سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔