بلوچستان کے ضلع خاران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زیر زمین گہرائی 30 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز خاران شہر سے 34 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب واقع تھا۔ جھٹکوں کے بعد علاقے کے رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم ابتدائی رپورٹس کے مطابق اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
محکمہ موسمیات اور متعلقہ حکام زلزلے کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہیں۔