پاکستان نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے اہم میچ میں سری لنکا اے کو سخت مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے دیا گیا 154 رنز کا ہدف سری لنکا اے کی پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنا کر حاصل نہ کرسکی، جس کے بعد قومی شاہینز نے ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔
ایونٹ کا فائنل اتوار کے روز پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کے درمیان کھیلا جائے گا، جسے شائقین کرکٹ بے حد دلچسپی سے دیکھیں گے۔
سری لنکا کے ملان نے 40 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی لیکن وہ ٹیم کو جیت نہ دلا سکے، جبکہ لاستھ اور ویشن نے 29، 29 رنز اسکور کیے۔ سری لنکن بیٹنگ لائن مشکل کا شکار رہی اور 8 کھلاڑی دوہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہو سکے۔
پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم اور سعد مسعود نمایاں رہے، دونوں نے بہتر لائن اینڈ لینتھ کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جس نے میچ کا رخ پاکستان کے حق میں موڑ دیا۔