پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نااہل کپتان نے اپنی ناتجربہ کار ٹیم کے ہمراہ ملکی معیشت کو ڈبو دیا ہے۔
گوجرانوالہ میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومتی کشتی ہچکولے لے رہی ہے کسی بھی وقت ڈوب سکتی ہے۔ حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے، تحریک انصاف کئی گروپوں میں تقسیم ہو چکی ہے ، تحریک عدم اعتماد کے لیے اپوزیشن کے پاس مطلوبہ تعداد موجود ہے کسی بھی وقت وزیر اعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک اسمبلی میں پیش کی جاسکتی ہے۔