الیکشن کمیشن نے رہنما پاک سرزمین پارٹی اور ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ کو نااہل قرار دیدیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ کی نااہلی کیس کا فیصلہ سنایا جس میں ارشد وہرہ کو نااہل قرار دے دیا گیا، الیکشن کمیشن نے ارشد وہرہ کو ایم کیو ایم پاکستان چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے پر نااہل قرار دیا۔ ارشد وہرہ ضلع سنٹرل کراچی کی یونین کونسل 49 سے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے شہر قائد کے ڈپٹی میئر ارشد وہرا ایم کیو ایم کو چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے تھے جس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا ہے تھا کہ ارشد وہرہ کو ڈپٹی میئر کے عہدے سے ہٹایاجائے اور نااہل کیاجائے۔