وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، بات کریں گے۔
آج کراچی میں ہونے والے مولانا فضل الرحمٰن کے جلسے سے متعلق رانا ثنا نے کہا کہ ، مولانا سے احترام کارشتہ ہے، ان سے بات کریں گے، ماضی میں بھی ہوئی ہے، نوازشریف اور شہباز شریف سے ان کے ذاتی تعلقات ہیں۔
رانا ثناء نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی بات سمجھنے اور اپنی بات سمجھانے کی کوشش کریں گے، معاملے کو خوش اسلوبی سے طے کریں گے۔ جب تک سب سر جوڑ کر نہیں بیٹھیں گے ، سیاسی عدم استحکام رہے گا، مولانا فضل الرحمٰن سے بات ہوتی رہی ہے اور ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ ہو تو بات کی جا سکتی ہے۔