بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے تسلسل کے ساتھ 12 دفعہ ٹاس ہارنے کا منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
وہ ایک درجن بار لگاتار ٹاس ہارنے والا دوسرا کپتان بن گیا۔ ان کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے برائن لارا واحد کپتان تھے جنہوں نے 1998 اور 1999 میں 12 بار تسلسل کے ساتھ ٹاس ہارے۔
روہت شرما ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کے بعد سے لگاتار ٹاس ہارنا شروع ہوئے تھے اور آج 12ویں بار ٹاس نیوزی لینڈ کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں ہارے۔
برائن لارا اور روہت شرما کے بعد نیدرلینڈ کے کپتان پیٹر بورین 11 بار مسلسل ٹاس ہار کر اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
انہوں نے 2011 اور 2013 کے درمیان 11 مرتبہ لگاتار ٹاس ہارے۔