ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ فاسٹ بولر اینڈی رابرٹس نے آئی سی سی کو انڈین کرکٹ بورڈ قرار دیدیا۔
74 سالہ اینڈی رابرٹس نے انڈیا کو فائدہ پہنچانے پر کہا کہ بھارت کو گزشتہ برس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی فائدہ تھا، انڈیا کو پہلے سے علم تھا کہ اس نے سیمی فائنل کہاں کھیلنا ہے۔
انہوں نے کہا چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے دوران انڈیا نے ٹریول نہیں کیا اور یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ٹورنامنٹ میں کوئی سفر ہی نہ کرے۔
اینڈی رابرٹس کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کا مطلب انڈین کرکٹ بورڈ ہے، انڈیا ہر بات کا حکم دیتا ہے، اگر کل انڈیا کہتا ہے کہ سنو اب نو بال اور وائیڈ بال نہیں ہونے چاہئیں تو آئی سی سی اس کا راستہ نکال لے گی۔
انہوں نے مزید کہا انڈیا سب کچھ حاصل نہیں کر سکتا ، آئی سی سی کو چاہیے کو وہ انڈیا کو انکار کرے۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اس طرح کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ اسی طرح کے پوائنٹس 2024ء کے T20 ورلڈ کپ میں رکھے گئے تھے جہاں ہندوستان کے سیمی فائنل کے مقام کا پہلے سے فیصلہ کیا گیا تھا۔ بہت سے لوگوں نے کہا کہ یہ فیصلے بھارتی ٹیم کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیے جاتے ہیں۔