وزیراعظم کے ’نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام‘ میں لاہور، پشاور اورکراچی میں نجی شراکت سے 4 نئے منصوبے زیرغور ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے ’نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام‘ میں لاہور، پشاور اورکراچی میں نجی شراکت سے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن جوائنٹ وینچر کے تحت مزید چارمقامات پر منصوبے شروع کرے گا۔
جوائنٹ وینچر کے تحت لاہور کے دو مختلف مقامات پر32 سو اپارٹمنٹس تعمیرکرنے کی تجویز دی گئی ہے۔لاہور کے موضع کچا میں 40 کنال پر5 سو اپارٹمنٹس کا منصوبہ زیر غور جب کہ لاہور میں زیر غور دوسرا منصوبہ 150 کنال پر موضع منگا اوتارہ میں 27 سو اپارٹمنٹس کا ہے۔
کراچی میں 4 ہزار رہائشی یونٹس نجی شراکت سے تیار کئے جائیں گے۔ کراچی میں موضع جام چکرو، منگو پیر، سرجانی ٹاﺅن میں 184کنال پر زیر غورہیں۔