پاکستان نے راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلی اننگز میں 325 رنز بنائے اور 227 رنز کی برتری حاصل کی۔ سری لنکا اپنی پہلی اننگز میں 98 رنز پر آؤٹ ہوا تھا۔
پاکستان نے دوسرے روز تین وکٹوں پر 121 رنز سے کھیل شروع کیا اور اسی اسکور پر چوتھی وکٹ گنوا دی۔ پانچویں وکٹ 178 اور چھٹی وکٹ 193 پر گری۔ اذان اویس نے 47، رضا اللہ نے 42، ثاقب خان نے 37 اور سعود شکیل نے 24 رنز بنائے۔
سری لنکا کے لاہیرو کمارا نے پانچ اور اسیتھا فرنینڈو نے تین وکٹیں حاصل کیں۔


















































































