ہالی وڈ کی نئی سپر ہیرو فلم “اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے” نے ریلیز کے ابتدائی ہفتے ہی باکس آفس پر غیر معمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک نیا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم نے افتتاحی ہفتے کے اختتام تک دنیا بھر میں 355 ملین ڈالر کا کاروبار کیا، جسے امریکی باکس آفس کی تاریخ کے دوسرے بڑے افتتاح کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اس وقت سب سے بڑے افتتاحی ویک اینڈ کا ریکارڈ 2019ء میں ریلیز ہونے والی فلم “ایونجرز: اینڈ گیم” کے پاس ہے، جس نے 357 ملین ڈالر کمائے تھے۔
فلم میں مرکزی کردار ہالی وڈ کے معروف اداکار ٹام ہالینڈ اور زینڈایا نے ادا کیے ہیں، جو حقیقی زندگی میں بھی شریکِ حیات ہیں۔
فلمی ناقدین کے مطابق شاندار بصری اثرات، ایکشن مناظر اور دونوں اداکاروں کی اداکاری نے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔





















































































