پاکستان میں موسمِ سرما کے 50 دن تک محدود ہونے سے مراد پورے موسم کی مدت نہیں، بلکہ شدید سردی پڑنے والے مخصوص ایام کا دورانیہ ہے۔
اس وضاحت کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ملک میں شدید سردی کے ایام، جو ماضی میں تقریباً 75 دن ہوتے تھے، سکڑ کر تقریباً 50 دن رہ گئے ہیں۔ اس لیے 50 دن کے ذکر کو پورے موسمِ سرما کی مدت سمجھنا درست نہیں۔

















































































