محکمہ محنت سندھ نے ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ ماہانہ امداد متاثرہ بچوں کی غذائی ضروریات اور دیگر اخراجات پورے کرنے کے لیے دی جا رہی ہے۔
اس سلسلے میں 115 متاثرہ بچوں کی ماؤں کے بینک اکاؤنٹس کھول کر انہیں اے ٹی ایم کارڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرہ 130 بچے رجسٹرڈ ہیں، جبکہ لانڈھی اسپتال میں رجسٹرڈ متاثرہ بچوں کی تعداد 27 ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ ان بچوں کی ماؤں کو ماہانہ امداد کب تک فراہم کی جائے گی۔
حکام کے مطابق محکمہ محنت سندھ نے متاثرہ بچوں کے علاج کے لیے 2 ارب روپے کے انڈومنٹ فنڈ کی بھی منظوری دی ہے۔


















































































